ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ صدیقی 1972 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کر کے 1990 میں اسٹوڈینٹ ویزا پر مزید تعلیم حاصل کرنے امریکہ کی ریاست ٹیکساس گئیں جہاں پہلے ہی ان کا بڑا بھائی آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا - ڈاکٹر عافیہ نے 1992 میں اپنی ایک ریسرچ کی وجہ سے امریکہ میں پانچ ہزار ڈالر کا انعام بھی حاصل کیا - 1995 میں انہوں نے ایک سائنسدان امجد محمد خان سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی اور یہ ہی شخص ڈاکٹر صاحبہ کی بربادی کا سبب بنا کیونکہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر امجد محمد خان سی آئی اے کا مہرہ بن چکا تھا جسے بعد میں ڈاکٹر عافیہ کے خلاف استعمال کیا گیا - ڈاکٹر عافیہ نے ذاتی طور پر بائیو کیمسٹری پر کام کرتے ہوئے ایک ایسی شاندار ریسرچ کی تھی جو آج تک کوئی امریکی سائنسدان بھی نہ کر سکا - ڈاکٹر عافیہ نے مہلک ہتھیار تیار کرنے کا فارمولا ایجاد کر لیا تھا جو آج تک ان سے کوئی بھی معلوم نہ کر سکا - ڈاکٹر عافیہ یہ فارمولا پاکستان یا عالم اسلام کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھیں جبکہ امریکہ چاھتا تھا کہ عافیہ یہ فارمولا انہیں دے دیں جس کے لئے ڈا...