عید الفطر پر ملک بھر میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا جائےگا ، کابینہ ڈویژن سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیاہے اور عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی جائیں گی، اگلے ہفتے وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ اگر عید جمعہ کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے Play Now
Popular posts from this blog
ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ملک میں مغربی ہوائوں کے زیر اثر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا موجودہ سلسلہ جاری رہنے کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے جبکہ مقامی آبادیوں، مسافروں اور سیاحوں کی آگاہی و سہولت کیلئے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق بارشیں برسانے والا موجودہ سسٹم29 مارچ کو ملک میں داخل ہوا جس کے تحت جمعے کے روز تک بارشوں کو سلسلہ جاری رہے گے تاہم یکم اپریل سے ایک اور مغربی لہر ملک ے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگی جو 4 اپریل تک خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب میں برقرار رہنے کا امکان ہے ریگولر حج سکیم کے امیدواروں کیلئے خوشخبر ی، درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیش گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہن...
گیلپ پاکستان نے فروری 2023 کے پہلے 20 روز میں کیے گئے قومی نمائندہ سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی اورمعاشی عدم استحکام کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے، کیونکہ 62 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بجائے پی ڈی ایم ہے۔ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی یا ان کے گھر کے کسی فرد کی ملازمت جاچکی ہے۔سروے کےمطابق اگرایماندار سیاسی ارکان اورٹیکنوکریٹس پرمشتمل کوئی نئی پارٹی بنائی جاتی تو 53 فیصد لوگ اپنی موجودہ پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی کو ووٹ دیتے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں خاص کمی نہیں آئی۔ گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانی ان کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔دوسرے نمبر پرنواز شریف اور بلاول بھٹو مقبولیت کے پیمانے پر برابراترے۔ 36 فیصد پاکستانی ان دونوں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔جہاں بلاول بھٹو زرداری مقبولیت میں مریم نواز سے آگے ہیں وہیں آصف زرداری مقبولیت کے گراف میں سب سے ن...

Comments
Post a Comment